جہنم سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

میں امریکہ آ کر پریشان ہو گیا ہوں۔
یہاں ہر شخص اپنی لائن میں گاڑی چلا رہا ہے۔
شہر میں کسی کی ہیڈلائٹس ہائی بیم پر نہیں۔
کسی نے بتایا ہے کہ ایک منٹ کو بھی بجلی نہیں جاتی۔
کوئی موبائل فون نہیں چھینتا۔
کوئی شخص دوسرے کے لباس پر اعتراض نہیں کرتا۔
اور سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ
یہاں سڑکیں صاف ستھری ہیں،
کوئی شخص گھر کے باہر کوڑا نہیں پھینکتا۔
کہیں نام کو کچرا نظر نہیں آتا۔
بھلا بتائیے، ان حالات میں کون خوش رہ سکتا ہے؟
میں اسی ہفتے وطن واپس آ رہا ہوں۔