[نظم کہانی] پَتا - محمد عثمان جامعی

محمد عثمان جامعی ایک عمدہ شاعر ہیں اور ایکسپریس کراچی کے میگزین انچارج اور کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں نے دلیل کے لیے 'نظم کہانی' کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جو ایک چھوٹی نظم ہوگی، جس میں ایک طرح کا پورا کالم ہے۔


جب گُل خان کراچی آیا

بابو بھائی نے گھر پہ بُلایا

اور یوں گھر کا پتا سمجھایا

”ٹوٹی سڑک سے آگے لالا

ٹوٹا، بہتا گندا نالا

پھر کوڑے کا ڈھیر پڑا ہے

دُور سے بدبو آجائے گی

اتنا بڑا ہے، اتنا سڑا ہے

ٹھیک یہیں پر میرا گھر ہے

اور یہ محلہ بُھٹو نگر ہے“