آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہیں، عمران خان

پشاور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے ڈاکو اور بیماری ہیں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ معجزہ ہے کہ آصف زرداری جیسے لوگ بھی کرپشن اورکرپٹ لوگوں کی بات کررہے ہیں، وہ پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہیں اورسب سے بڑے ڈاکو ہیں۔ سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور نے مجھ پر ایک ایک ارب روپے کا حرجانہ کیا ہوا ہے کیوں کہ میں ان کی عزت نہیں کرتا، میں صرف سچ بولتا ہوں اور بتارہا ہوں کہ اب میں سندھ میں جاؤں گا اور وہاں کے لوگوں کو خوف کی زنجیروں سے آزاد کراؤں گا اورآئندہ سندھ سمیت پورے ملک میں حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے غریب لوگ بیرون ملک نوکری کے لئے جاتے ہیں کیوں کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ہرسال 10 ارب ڈالر بیرون ملک جاتا ہے اور آصف زرداری اور نوازشریف جیسے لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جا کر وہاں جائیدادیں اور فیکٹریاں بناتے ہیں اور پھر یہی پاکستانی وہاں جاکر ان کے نوکر بنتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سارا پیسہ اگر پاکستان میں خرچ ہوتو یہاں فیکٹریاں و یونیورسٹیاں بنیں گی لیکن یہاں کا پیسہ جب باہر چلا جاتا ہے تو ہمیں ملک چلانے میں مشکل پیدا ہوتی ہے آئی ایم ایف سے قرضہ لینا پڑتا ہے اور ہماری عزت نہیں رہتی، کیوں کہ سب جانتے ہیں ہم بھیک مانگ کرگزارہ کرتے ہیں، اور پھر قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لئے عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف ہرجلسے میں پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا، خود ہی کہتے ہیں کہ مجھے اقامے کی وجہ سے نااہل قراردیا گیا جب کہ سچ یہ ہے کہ نوازشریف پاکستان کے 300 ارب روپے چوری کرکے بیرون ملک لے گئے اور اب اپنا پیسہ بچانے کے لئے ڈرامے کررہے ہیں، ملکی اداروں بالخصوص فوج کو بدنام کیاجارہا ہے کیوں کہ اگرانہیں سزا ہوگئی تو ان کا پیسہ ضبط کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں غربت اس لئے ہے کہ ہمارے اوپر ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں، شاہد خاقان عباسی جیسے شریف خاندان کے درباری اورڈیزل بیچنے والے حکمران بن گئے ہیں جب کہ بلوچستان میں محمود خان اچکزئی جیسے لوگ اور خیبرپختون خوا میں اسفندیار ولی جیسے رہنما پٹھانوں کے لیڈر بنے ہوئے ہیں، اچکزئی اورفضل الرحمان نے ہی پختون خوا پربڑا ظلم کیا اور فاٹا کا کے پی میں انضمام ہونے کی مخالفت کی۔ اب شاہد خاقان عباسی کی حکومت جاتی ہے تو جائے عوام جمہوریت اور اپنے حقوق کے لئے اسلام آباد کا رخ کرے گی۔

Imran Khan ✔@ImranKhanPTI
Ahsan Iqbal's unwarranted attack on ISPR is absurd bec the dismal state of Pak's economy is known to the world.

دوسری جانب وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیان کے رد عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ احسن اقبال کا آئی ایس پی آر پر لفظی حملہ ناقابل معافی ہے جب کہ پاکستان کی ابتر اقتصادی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔

Imran Khan ✔@ImranKhanPTI
The Sharif-Dar combine has crushed the nation under debt for generations to come. The Sharif darbaris cannot

عمران خان نے کہا کہ شریف اور ڈارکے گٹھ جوڑ نے قوم اور آئندہ نسلوں کو قرضوں کے بوجھ تلے کچل دیا جب کہ نوازشریف کے درباری قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

Imran Khan ✔@ImranKhanPTI
Ahsan Iqbal's latest statement is part of the DawnLeaks agenda to malign the armed forces of Pakistan & appease hostile external powers

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے اور ان کے بیان کا مقصد مسلح افواج کو بدنام اوربیرونی طاقتوں کوخوش کرنا ہے۔