[نظم کہانی] ملکۂ برطانیہ کو عرضی - محمد عثمان جامعی

محمد عثمان جامعی ایک عمدہ شاعر ہیں اور ایکسپریس کراچی کے میگزین انچارج اور کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں نے دلیل کے لیے 'نظم کہانی' کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جو ایک چھوٹی نظم ہوگی، جس میں ایک طرح کا پورا کالم ہے۔


ملکۂ برطانیہ کس قدر حیران ہے

ایک عرضی آئی ہے اس کو پاکستان سے

”جو ہمارے دیس کے ہیں حکم راں اور راہ نما

اُن کا ہے اب دوسرا گھر شہر لندن آپ کا

آپڑے کوئی مصیبت یا اُٹھے دردِ کمر

پُھوٹے جو نکسیر بھی، ہوتا ہے لندن کا سفر

ملکۂ محترمہ! ہم پر یہ عنایت کیجیے

اپنا لندن آپ پاکستان کو دے دیجیے

ورنہ اس کے نام کی تبدیلی ہی پر غور ہو

کہیے لندن کو کراچی یا کہیں اسلام آباد

لاڑکانہ نام ہو اس کا یا پھر لاہور ہو“