امید کرتے ہیں پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات کو دور کیا جائے گا، آرمی چیف

کینبرا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی تحفظات کو بھی دورکیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آسٹریلین ہم منصب کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلین وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں اور آسٹریلین آرمی اور بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں جن میں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آسٹریلین سویلین اور فوجی قیادت کو خطے کی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں سے آگاہ کیا۔