عاصمہ جہانگیر اور پنجابی مافیا - منیب خان ملیزئی

بدھ کو میر عامر بلوچ جوکہ میرے کلاس فیلو ہیں، نے ڈاکٹر مہدی حسن صاحب سے سوال کیا کہ:
پہلے ہمیں عاصمہ جہانگیر صاحبہ یہ بتاتی رہیں کہ نوازشریف ''ملا'' ہے، اسٹیبلیشمنٹ کا مہرہ اور جنرل ضیاء الحق کی پیداور ہے وغیرہ وغیرہ، اور اب جبکہ ہمارے لیے نوازشریف کی تاحیات نااہلی باعث مسرت تھی تو موصوفہ اب سازش سازش کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، ہم جیسے سیکولر و لبرل طلبہ کے لیے محترمہ کو ڈیفنڈ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر مہدی حسن نے اس پر فرمایا کہ :
"عاصمہ جہانگیر وطن عزیز پر قابض پنجابی مافیا کا حصہ ہے۔"

یاد رہے کہ ڈاکٹر صاحب کا شمار پاکستان کے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا ہے اور اپ پاکستان میں انسانی حقوق کی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔