کراچی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 20 ماہی گیرلاپتہ

اسلام آباد: چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی اور 20 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی فرد کی ہلاکت یا بچ جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

error: اس صفحے کو شیئر کیجیے!