باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق،25 زخمی

باجوڑ ایجنسی: تحصیل ناوگئی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا تاہم دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

error: اس صفحے کو شیئر کیجیے!