صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارک باد

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور تاریخی کامیابی پر قومی کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنے عزم اور اتحاد سے تاریخی کامیابی حاصل کی جب کہ کرکٹ کی طرح باہمی اتحاد اور عزم سے زندگی کے دیگر شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے بھی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پوری ٹیم تحسین کی مستحق ہے، پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، قدرے جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ بڑے مقابلے میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم نے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے جب کہ دعا گو ہوں کہ کامیابی یوں ہی پاکستانی ٹیم کے قدم چومتی رہے۔

Imran Khan ✔ @ImranKhanPTI
Congratulations to Team Pakistan on their great performance in winning #CT17 And how wonderful to watch Fakhar’s raw talent in action.

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارت کوچیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دینے پر کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کرتاریخ رقم کی ہے،نوجوان بلے بازفخر زمان نے سنچری کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

Shehbaz Sharif ✔ @CMShehbaz
Team Pakistan- proud proof of what determination and hard work can achieve. Mubarak to all of Pakistan!

Dil dil Pakistan-Jan jan Pakistan

چیمپینز ٹرافی میں روایتی حریف کے مقابلے میں شاندار کامیابی پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں فتح ٹیم کی محنت اور قوم کی دعاوٴں کا نتیجہ ہے

Comments

FB Login Required

Protected by WP Anti Spam