کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی، آرمی چیف کی مبارکباد

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوری ٹیم کیلئے عمرے کا اعلان کیا ہے۔

COAS congrats Team Pakistan & nation. Announces Umrah for team.
"Nothing beats 'Team Work', Pakistan is a team against every threat" COAS.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کو شکست دے کر چیمپیئنز بننے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی اور پاکستان ہر خطرے کے خلاف ایک ٹیم کی مانند ہے۔

CJCSC Gen Zubair Mahmood Hayat congrats Team and the nation on historic victory.
Air and Naval Chiefs congrats Team and the nation.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھی تاریخی فتح پر پاکستان ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی جبکہ ایئر اور نیول چیفس نے بھی گرین شرٹ کی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد پیش کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔