قبلہ رخ جاننے کیلیے گوگل کی جانب سے “قبلہ تلاش کنندہ” متعارف.

آج کل دن دگنی اور رات چگنی ترقی ہو رہی ہے اور ہر کوئی اپنی جانب دوسروں کو راغب کرنے کیلیے اپنے صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات پیش کر رہا ہے اور خدمات پیش کرنے کی یہ دوڑ ایسی ہے کہ روز بہ روز ایسی سروسز مفت میں میسر ہیں جو پہلے کبھی پیسہ لگا کر بھی قدرے مشکل سے میسر ہوا کرتی تھیں.

چنانچہ ہر نیا دن کوئی نہ کوئی نئی سروس صارفین کے لیے مفت لیے ہوتا ہے، بس اس کیلیے آپ کو انٹرنیٹ سے منسلک رہنا ہوگا.

اسی لیے فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ، گوگل اور دیگر ایسے بہت سے ذرائع ہیں جہاں روزانہ کوئی نہ کوئی نئی سروس یا فیچر مفت میں صارفین کیلیے میسر ہوتا ہے.

اسی دوڑ میں آگے بڑھتے ہوئے گوگل نے “قبلہ تلاش کنندہ” کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کروائی ہے جو کہ مفت ہے، آپ اس کے ذریعے قبلہ کی صحیح سمت انتہائی باریک بینی سے جان سکتے ہیں.

اس کیلیے کرنا صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنے موبائل سے درج ذیل لنک کو کھولیں اور اپنی لوکیشن جاننے کی اسے اجازت دیں اور بس آپ بہ آسانی قبلہ سمت جان سکیں گے.

لنک کیلیے یہاں کلک کریں.

اس سروس میں اس بات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ مختلف زبانوں کو جاننے والے مسلمان اپنی زبان میں‌ بھی اس سروس سے مستفید ہو سکیں.
لہذا اس میں عربی، انگلش اور دیگر زبانوں سمیت اردو کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے.

ویسے یہ بھی ایک عجیب بات ہے کہ غیر تو اردو کو اتنی اہمیت دے رہے ہیں جبکہ اہل اردو ہیں کہ ان  اپنی مادری زبان سے  بے وفائی انتہا درجے کو پہنچ چکی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بھی اس پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے، بلکہ بعض سائٹس میں صرف عناوین کو اردو میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ ذیلی تمام مواد ابھی تک انگریزی میں‌ہی موجود ہے.

Comments

FB Login Required

شفقت الرحمن مغل

شفقت الرحمن جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ایم ایس تفسیر کے طالب علم ہیں اور مسجد نبوی ﷺ کے خطبات کا ترجمہ اردو دان طبقے تک پہنچانا ان کا مشن ہے. ان کے توسط سے دلیل کے قارئین ہر خطبہ جمعہ کا ترجمہ دلیل پر پڑھتے ہیں۔

Protected by WP Anti Spam