گھر سے نکلتے وقت پڑھنے کی دعا : تمام آفات ومصائب سے نجات- عبدالنورعبدالباری فکردے ندوی

قسط ۲۸؂
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا جب کوئی آدمی اپنے گھر سے نکلتے وقت کہے بسم اللہ توکّلت علی اللہ ،لاحول ولا قوۃ الاّباللہ تو اس سے کہا جاتا ہے(یعنی فرشتے کہتے ہیں )تجھے پوری رہنمائی مل گئی اور تیری حفاظت کافیصلہ ہوگیا اور شیطان (مایوس ونامرادہوکر)اس سے دور ہوجاتا ہے ۔(ترمذی۳۴۲۶)
[ف۔ا] کتنا مہربان ہے ہماراپیدا کرنے والا جس نے قدم قدم پر ہماری حفاظت کی اور چند کلمات پر مشتمل دعاوؤں میں ہر طرح کی عافیت وحفاظت کا وعدہ فرمایا ،

ابوداؤد کی روایت میں یہ بھی اضافہ ہے کہ دوسرا شیطان کہتا ہے کہ اس آدمی پر تمھارا کیسا بس چلے گا جس کی رہنمائی کی گئی اور حفاظت کی گئی، اس لئے اس طرح کی دعاوں کا اہتمام ہم خود بھی کرے اور اپنی اولاد کو بھی اس کی تعلیم دیں جس سے ان شاء اللہ ہمارا پورا وقت اللہ کی حفاظت ونگہبانی میں گزرے گا۔

Comments

FB Login Required

Protected by WP Anti Spam