قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے کی شرائط - ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

1. پرہیزگاری:
قاری برے بھلے کی تمیز رکھتا ہو، برائی سے بچنا چاہتا ہو, بھلائی کا طالب ہو اور اس پر عمل کرنے کا خواہشمند ہو

2. غیب پر ایمان:
وہ شخص جو ماننے کے لیے دیکھنے، سونگھنے اور چکھنے کی شرط لگائے، اور جو کہے کہ میں کسی ایسی چیز کو نہیں مان سکتا جو ناپی اور تولی نہ جا سکتی ہو، تو وہ اس کتاب سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا.

3. عملی اطاعت:
عملی اطاعت کی اولین اور دائمی علامت نماز ہے.
ترک نماز ترک اطاعت ہے. جو شخص کسی کی ہدایت پر کاربند ہونے کے لیے تیار ہی نہ ہو، اس کے لیے ہدایت دینا یا نہ دینا یکساں ہے.

4. اللہ کے دیے رزق میں سے خرچ کرنا:
آدمی تنگ دل نہ ہو ، اس کے مال میں خدا اور بندوں کے جو حقوق مقرر ہیں، انہیں ادا کرنے کے لیے تیار ہو. جس چیز پر ایمان ہے اس کی خاطر مالی قربانی سے بھی دریغ نہ کرے.

5. قرآن اور الہامی کتب پر ایمان:
قرآن اپنا چشمہ فیض صرف ان لوگوں کے لیے کھولتا ہے جو اپنے آپ کو خدائی ہدایت کا محتاج بھی مانتے ہوں اور یہ بھی تسلیم کرتے ہوں کہ خدا کی یہ ہدایت ہر انسان کے پاس الگ الگ نہیں آتی، بلکہ انبیاء اور کتب آسمانی کے ذریعے ہی مخلوق تک پہنچتی ہے. اس کے علاوہ نسلی اور قومی تعصب سے بالاتر ہو کر خالص حق کے پرستار ہوں.

6. آخرت پر یقین :
اعمال کے لیے جوابدہ
دنیا کا نظام ابدی نہیں فانی ہے
قیامت اور حساب کتاب پر یقین، یعنی کیے کا پورا بدل ملے گا
نیکو کار جنت میں جائے گا اور بدکار دوزخ کا مستحق ہوگا
کامیابی اور ناکامی کا معیار دنیاوی مال واسباب نہیں بلکہ
خدا کے فیصلے کی رو سے ہوگا
.
عقائد کے اس مجموعے پر جن لوگوں کو یقین نہ ہو، وہ قرآن سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے، کیونکہ ان باتوں کا انکار تو درکنار، کسی کے دل میں ان کی طرف سے شک اور تذبذب کی کیفیت بھی ہو تو وہ اس راستے پر نہیں چل سکتا جو انسان کی زندگی کے لیے قرآن نے تجویز کیا ہے.

بحوالہ: تفہیم القرآن، از سید ابوالاعلی مودودی، سورہ البقرہ .آیت 2-4

Comments

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

دل میں جملوں کی صورت مجسم ہونے والے خیالات کو قرطاس پر اتارنا اگر شاعری ہے تو رابعہ خرم شاعرہ ہیں، اگر زندگی میں رنگ بھرنا آرٹ ہے تو آرٹسٹ ہیں۔ سلسلہ روزگار مسیحائی ہے. ڈاکٹر ہونے کے باوجود فطرت کا مشاہدہ تیز ہے، قلم شعر و نثر سے پورا پورا انصاف کرتا ہے-

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.