بلاعنوان – ضیغم اعوان

ان دونوں کا معاشقہ کافی عرصے سے چل رہا تھا
ابتداء کچھ یوں ہوئی کہ
سب سے پہلے کالج سے واپسی پہ ان کی نظر لڑی
وہ پہلی ہی نظر میں ایک دوسرے کوبھا گئے
آہستہ آہستہ فری ہوۓ ، فون پہ پیکیج لگا اور پھر گھنٹوں باتیں
پھر چھپ چھپ کے پارکوں میں ملاقاتیں شروع ہوئیں
وہی روایتی محبت والی سٹوری تھی ان دونوں کی بھی!
گھر والے مان نہیں رہے تھے اور یہ ایسے کہ ایک دوسرے کو جی جان سے چاہتے تھے
ایک دن لڑکی کا باپ گھر نہ تھا سو اس نے اپنے محبوب کو گھر بلا لیا
آپس میں مشورہ ہوا کہ گھر والے تو ہماری شادی پر مان نہیں رہے
کیوں نہ بھاگ لیا جائے؟
پھر وہ اسی دن گھر سے سامان،نقدی اور زیور لے کے بھاگ گئے
اور ایک ہوٹل میں رہنے لگے
کچھ مہینوں بعد آخر گھر والوں نے ہار مان لی
ان کو علیحدہ گھر لے دیا
شادی کے دوسرے سال اللہ نے ان کو اولاد دی
اور وہ بیٹی تھی
سنا ہے کہ ماشاء اللہ آجکل وہ کالج جارہی ہے
(باقی سٹوری شروع سے پڑھ لیں بیٹی کی)

Comments

FB Login Required

Protected by WP Anti Spam