ایران کی حالیہ دھمکی--- محمد مبین امجد

پاکستان کو جو عالمی سطح پہ دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں کئی وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں۔
سفارتی ناکامی
ہمسایوں کے ساتھ تعلقات
افغانیوں کی طوطا چشمی
انڈیا کا عالمی میڈیا اور فورمز پہ پروپیگنڈا
مگر۔۔۔
جو سب سے اہم وجہ ہے جس سے مجھے کلی اتفاق ہے وہ یہ ہے کہ ہم آج تک ایک قوم نہیں بن سکے۔۔۔
"اگر ہماری انڈیا کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو وہاں کے مسلمان انڈیا کا ساتھ دیں گے جب کہ ہمارے یہاں کے ہندو بھی انڈیا کا ساتھ دیں گے۔
اگر ہماری ایران کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو یہاں کی شیعہ کمیونٹی ایران کو سپورٹ کرے گی۔
اگر خدا نخواستہ ہماری سعودیہ کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو یہاں کے سنی سعودیہ کا ساتھ دیں گے۔
اگر افغانستان کے ساتھ جنگ چھڑتی ہے تو یہاں کے پختون افغانستان کا ساتھ دیں گے۔
دوسرے لفظوں میں پاکستان کے لیے (سوائے آرمی کے) لڑنے والا کوئی نہیں ہے"۔
اور شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ جانتے ہیں کہ ہم اندر سے کتنے کھوکھلے ہیں اس لیے کبھی لائن آف کنٹرول پہ انڈیا بے غیرتی کرتا ہے تو کبھی افغانستان، اور کبھی ایران دھمکیاں دیتا ہے۔ اس لیے ہمیں پاکستانیوں کو ایک قوم بنانا ہوگا خواہ وہ ہندو ہیں، یا پارسی، شیعہ ہیں یا سنی یا پختون ہیں یا پنجابی، مسلمان ہیں یا عیسائی۔۔۔
اور یہ کیسے ہوگا۔۔؟
جب ہم یہاں ناانصافی ختم کریں گے، جب ہم یہاں اقلیتوں کو ان کے حقوق دیں گے۔ جب سب کو پاکستانی تصور کرتے ہوئے یکساں حقوق اور مراعات ملیں گی تو تب۔۔ ہاں تب اس قوم میں ایک قوم ہونے کا احساس پیدا ہوگا، تب یہ قوم اپنے اختلافات بھلا کر مشکل حالات میں ساتھ کھڑی ہو گی۔
نوٹ: اوپر کاماز میں بیان کیا گیا تجزیہ میرا نہیں بلکہ ایک نہایت محترم شخصیت کا ہے، جس سے کلی یا جزوی آپ بھی اتفاق کریں گے، کیونکہ یہ تجزیہ حقیقت پر مبنی ہے۔

Comments

محمد مبین امجد

محمد مبین امجد

محمد مبین امجد انگریزی ادب کے طالب علم ہیں۔ مختلف اخبارات میں ہفتہ وار کالم اور فیچر لکھتے ہیں۔اسلامی و معاشرتی موضوعات میں خاص دلچسپی ہے۔ کہانی و افسانہ نگاری کا شوق رکھتے ہیں

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.