‘ لا حاصل’ – فرحان سعید خان

ہزار شب کی طویل عمری

تمہاری چوکھٹ پہ ہار کر بھی

اس ایک لمحے کا قرض شاید

کبھی بھی تجھ کو چکا نہ پاؤں

جو تیری قربت میں سنگ تیرےبیتا چکا ہوں

جو بن کے جوگی تیری تپسیا میں اپنا جیون تیاگ بھی دوں

تو جب بھی میری سبھی یہ کاوش

فقط لاحاصل۔۔۔

فقط لاحاصل۔۔۔

Comments

FB Login Required

Protected by WP Anti Spam