اوریا مقبول جان شامی شہر حلب پہنچ گئے

پاکستان کے معروف دانشور، صحافی اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان شام کے معروف شہر حلب پہنچ گئے. اوریا مقبول جان براستہ ترکی حلب پہنچے ہیں. ترکی میں انھوں نے نائب وزیراعظم اور طیب اردگان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر نعمان کرتلموس اور ڈپٹی وزیرخارجہ علی شاہین کا انٹرویو بھی کیا.

اوریا مقبول جان ترک شام بارڈر پر پہنچے تو ترک فوجیوں نے ان کا استقبال کیا. بارڈر پر اس وقت حیرت انگیز صورتحال سامنے آئی جب اوریا مقبول جان نے اپنا تعارف کروانا چاہا تو وہاں موجود شامیوں میں سے ایک نے کہا کہ وہ پاکستان میں کمشنر رہے ہیں اور وہ انھیں جانتے ہیں. اوریا مقبول جان کو اس پر خوشگوار حیرت ہوئی. اوریا مقبول جان سب سے پہلے جرابلس کے اس علاقے میں گئے جہاں کے بارے میں احادیث میں آیا ہے کہ وہ ملحمۃ الکبری یعنی سب سے بڑی جنگ شروع ہوگی. اوریا مقبول جان مختلف شہروں میں گئے، گلیوں، بازاروں، ہسپتالوں، اسکولوں سمیت مختلف جگہوں پر گئے اور وہاں سے صورتحال پر براہ راست ویڈیو رپورٹنگ کی. اپنی رپورٹنگ میں انھوں نے کہا کہ شام کا المیہ سپین کے المیے سے کم نہیں ہے مگر امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایک مقام کی تباہی و بربادی دیکھ کر انھوں نے کہا یہ حلب ہے غرناطہ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ صرف ترکی نے قدم آگے بڑھایا ہے اور مہاجرین کو پناہ دی ہے. انھوں نے بتایا کہ 11 لاکھ یتیم بچے ہیں، جن میں سے صرف 6 ہزار کی کفالت کا اہتمام ہو سکا ہے. اوریا مقبول جان نے اپنے پروگرام کے لیے ریکارڈنگ بھی کی، یہ پروگرام جلد نیو نیوز سے نشر ہوگا.

اوریا مقبول جان کی رپورٹنگ کی ویڈیو

اوریا مقبول جان شام پہنچ گئے۔ میدان جنگ حلب سے براہ راست رپورٹنگ

اوریا مقبول جان شام پہنچ گئے۔ میدان جنگ حلب سے براہ راست رپورٹنگ

Posted by Maqbool Videos on Wednesday, April 12, 2017