انتخابی مہم … سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

’’برطانیہ میں انتخابی مہم کئی ہفتے پہلے شروع ہوجاتی ہے۔
سب سے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں۔
پھر امیدواروں کا چناؤ کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد کئی ہفتوں تک انتخابی مہم چلائی جاتی ہے۔‘‘
ولیم نے بتایا۔
امریکہ میں انتخابی مہم کئی مہینے پہلے شروع ہو جاتی ہے۔
پہلے پارٹی کے اندر انتخابات ہوتے ہیں۔
پھر امیدواروں کا چناؤ کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد کئی مہینوں تک انتخابی مہم چلائی جاتی ہے۔‘‘
رچرڈ نے آگاہ کیا۔
پھر ان دونوں نے پوچھا،
’’پاکستان میں انتخابی مہم کتنا عرصہ چلتی ہے؟‘‘
میں نے کہا، ’’پانچ سال۔‘‘

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */