تیز رفتاری سے اردو کیسے ٹائپ کریں؟ تزئین حسن

بعض لوگ اردو کمپوزنگ کے لیے پریشان رہتے ہیں. ذیل میں گوگل کا ایک بہت آسان ٹول سمجھایا جا رہا ہے جس سے بہت تیز رفتاری سے اردو لکھنا ممکن ہے. اس میں آپ ٹائپ رومن میں کرتے ہیں لیکن گوگل اسے اردو میں بدل دیتا ہے.

اس ٹول کو GMAIL کے ذریعہ سیٹ کیا جا سکتا ہے. GMAIL اکاؤنٹ لازمی ہے. کمپوٹر یا لیپ ٹاپ بھی لازمی ہے کیونکہ موبائل پر بہت سے آپشن کام نہیں کرتے.

اردو لکھنے اور سیکھنے کا اس سے زیادہ تیز رفتار طریقہ راقم کی نظر سے نہیں گزرا. راقم عرصے سے خود اسی ٹول کو استمعال کر کے ڈائریکٹ جی میل یا بلاگر پر ٹائپنگ کر رہی ہیں.

ایک اردو لفظ کی صحیح رومن کیا ہوگی اس میں مہارت کے لیے پریکٹس شرط ہے. لیکن ایک ہفتے کے اندر بلکہ ایک گھنٹے میں ہی بہت اچھے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں. البتہ جو لوگ پہلے سے اردو کی بورڈ کے ذریعہ کمپوزنگ جانتے ہیں، انہیں ہم یہ ٹول استمعال کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے.

1. جی میل اسکرین کو کمپوٹر پر کھولیں.
2. آپ کے سامنے بائیں جانب اوپر ایک پہیہ آ رہا ہوگا. اس پہیہ کو کلک کریں
3. اس میں Settings کا مینو آپشن نظر آئے گا. اسے کلک کریں.
4. سیٹنگز Settings میں مختلف آپشن نظر آئیں گے.
5. General کے ٹیب میں Enable Input Tool کا آپشن ہوگا. اس کے ساتھ دیے گئے اسکوائر کی شکل کے چیک باکسز کو کلک کریں.

6. Left to Right Support On کے آپشن کو بھی کلک کریں.
7. اب نیچے ایڈٹ ٹولز Edit Tools کو کلک کریں.
8. بائیں جانب مختلف زبانوں یا languages کی لسٹ آ رہی ہے. اس میں سے اردو کا انتخاب کریں. ایک سے زیادہ اردو کی صورت میں جس کے آگے ٹ لکھا ہے، اسے منتخب کریں.
9. اب یہ Dilogue Box بند کر کے واپس Settings میں آئیں.
10. Settings اسکرین کے نیچے Save Changes کا آپشن ہے. اس سے جو تبدیلیاں کی ہیں اسے Save کر لیں.
11. جب بھی اردو لکھنا چاہیں، اپنے جی میل کے Main Screen پر اوپر ٹ کے نشان کو کلک کریں، آپ کا کی بورڈ اردو لکھے گا.
12. بائیں سے دائیں لکھنے کے لیے جی میل ایڈیٹر میں نیچے دیے ہوے فورمیٹ مینو میں تیر کے نشان والے Icon پر کلک کریں.

اس ویڈیو میں اس طریقے کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے.

آزمائش اور پریکٹس شرط ہے، اس کے بغیر کچھ نہیں ہوگا. مزید رہنمائی کے لیے کمنٹس کی صورت میں سوال پوچھے جا سکتے ہیں. دعاؤں میں یاد رکھیے گا.

Comments

تزئین حسن

تزئین حسن

تزئین حسن ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں صحافت کی طالبہ ہیں، نارتھ امریکہ اور پاکستان کے علاوہ مشرق وسطی کے اخبارات و جزائد کےلیے لکھتی ہیں۔ دلیل کی مستقل لکھاری ہیں

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */