ویلنٹائن ڈے، سو لفظی کہانی - ثقلین مشتاق

آج تم سے میں نے اپنی انمول محبت کا اظہار کرنا ہے۔
آج ویلنٹائن ڈے ہے۔
تم سرخ ساڑھی میں ملبوس ہوکر شہر سے باہر والے میں پارک آنا۔
اور اچھا یہ بتاوْ کہ گلاب کے پھول کےگلدستہ کے علاوہ تمھارے لیے کیا گفٹ لوں؟
وہ اپنی محبوبہ سے موبائل پر بات کر رہا تھا۔
آج شام جب وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منا کر گھر آیا اور اماں سے پوچھا
بہن کدھر ہے ؟
اماں بولی!
وہ تو صبح سے سرخ جوڑا لگا کر گھر سے نکلی ہے، بول رہی تھی آج کوئی خاص دن ہے ۔