شادی فارم برائے صنف کرخت - محمد فیصل شہزاد

ہم پارٹ ٹائم میں فی سبیل اللہ آسمانی جوڑے زمین پر ملانےکا کام بھی کرتے ہیں۔ بچوں بچیوں کے لیے شادی فارم بھی ہے ہلکا پھلکا سا، مگر حالات کو دیکھتے ہوئے لڑکوں کے لیے ایک نیا فارم ترتیب دیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

پس منظر سے متعلق :
ذات… عمر…زبان… علاقہ…مشاغل…کمائی… تعلیم… بہن بھائی تعداد…؟
٭٭٭

جسمانی معلومات:
٭ رنگ روپ…قد… وزن…؟؟؟
٭ منہ کا سائز؟… کتنا کھاتے ہو؟… باتوند ہو یا بے توند؟… دانت پورے ہیں؟
٭ کوئی نشہ تو نہیں کرتے مثلا: سگریٹ… چرس… بھنگ… حقہ… نسوار… افیون (ہیروئنچی سے معذرت ہے)
٭ عمومی اور خاص صحت کیسی ہے؟… مثلا:
دل…دماغ… نظر… جگر… تلی… معدہ…گردے… وغیرہ؟
٭٭٭

اخلاقی معلومات و عادات:
٭ قمیص کے دامن سے تو ناک صاف کرنے کی عادت نہیں؟
٭ دیوار پر ناخن تو چر چر نہیں گھسیٹتے؟
٭ چپل اٹھا کر چلتے ہو یا زمین پر گھسیٹتے ہوئے؟
٭ مہینے میں یا (چلو سال میں) کتنی بار نہاتے اور دانت صاف کرتے ہو؟
٭ ناخن چبانے کی عادت بد تو نہیں؟
٭ چائے پیتے ہوئے سڑر سڑر کی آوازیں تو نہیں نکالتے؟
٭ منہ پھاڑ کے جمائی تو نہیں لیتے؟
٭ برگر لبرل لائف اور وائف پسند ہے دقیانوسی؟
٭ بذریعہ پلانٹڈ سیلفی اور فئیر اینڈ لولی معصوم لوگوں کو دھوکا تو نہیں دیتے؟
٭ زنانہ آئی ڈیز بنانے چلانے کا 'کھسراوی' رجحان رکھتے ہو یا نہیں؟
٭ آپی باجی کہہ کر ٹھرک تو نہیں جھاڑتے؟
٭٭٭

بعد از شادی خدشات و رجحانات:
٭ مما کی ڈول تو نہیں ہو؟… مطلب برگر بچے کہ ہر بات پر اماں کا دوپٹہ پکڑتے ہو یا کچھ زن مریدی کے جراثیم بھی رکھتے ہو؟
٭ بیوی کی ماں کو ساسو ماں کہنا اچھا لگتا ہے یا تمہاری امی؟
٭ گھر داماد بننا تمہارے نزدیک ایک آئیڈیل صورت ہے یا بے غیرتی؟
٭ سسرال میں زیادہ رہنا اچھا لگتا ہے یا برا؟
٭ ایثار کرنا جانتے ہو یا ہڑپ کرنا… مثلا بالفرض دو بوٹی والی پلیٹ میں بیگم کا اکرام کر کے اپنی بھی کھلا دو گے…یا دونوں خود ہڑپ کر لو گے؟
٭ بچے پسند ہیں یا…’’بیگم ابھی تو ہمارے گھومنے پھرنے کے دن ہیں‘‘…پر یقین رکھتے ہو؟
٭ بوقت ضرورت منے کو 'سوسو' کروا لو گے؟
٭ خوشامد کر لیتے ہو یا نہیں؟… مثلا بیگم تیار ہو رہی ہو تو دل پر جبر کر کے باربار ’’کتنی حسین لگ رہی ہو‘‘کہنے کا ہنر رکھتے ہو؟
٭ بیوی کو جیب خرچ دینا پسند ہے یا لینا؟
٭ سال میں کتنی بار میکے بھیجو گے بمع تحائف؟
٭ گاجر کا حلوہ، آلو کی ترکاری اور بے وقوف بنانے میں کچھ مہارت ہے؟
٭ تمہارے نزدیک فیس بکی فرینڈ کے کمنٹ کا جواب زیادہ اہم ہے یا بیوی کی پکار کا جب وہ پکارے: اجی سنیے!
٭ اپنی بیگم کو فیس بکی اکاونٹ بنانے دو گے؟

Comments

محمد فیصل شہزاد

محمد فیصل شہزاد

محمد فیصل شہزاد کو شوق 10 سال قبل کوچہ صحافت میں لے گیا۔ روزنامہ اسلام اور روزنامہ ایکسپریس میں کالم لکھتے رہے، طبی میگزین جہان صحت، ہفت روزہ خواتین کا اسلام، ہفت روزہ بچوں کا اسلام اور پیام حق کے مدیر ہیں

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com