پیارے بچے- حیا مسکان

بچے ہیں سارےہی پیارے
آتے ہیں وہ کام بڑوِں کے
محنت سے نہ جی ہیں چراتے
اپنی دھن کے وہ ایسے پکے
مشکل کام سے نہ گھبراتے
مدد کو ہر دم وہ تیار رہتے
من کے ہیں وہ ایسےسچے
بات جو سچی ہو وہ کہتے
جھوٹ وہ کبھی نہ بولتے
لڑائ جو ہو کسی سے
خفا دیر تک وہ نہ رہتے
مان جاتے ہیں یوں وہ
نہ ہو کوئ بات جیسے
مخلص محبت ہیں وہ کرتے
ان جیسے نہیں کوئ پیارے
جگ میں نہیں ان جیسا دوجا
مسکان ہو جسکی اتنی پیاری
شرارتوں سے سبکا دل وہ بہلاتے
کرتے ہیں وہ ادب سبھی کا
مانتے ہیں کہنا وہ بڑوں کا
بچے ہیں سارے ہی پیارے
آتے ہیں وہ کام بڑوں کے