نوازشریف سن لیں، ہم پاناماکیس کونہیں بھولنے دیں گے - عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی سماعت نہ ہونے پر مایوسی ہوئی لیکن وزیراعظم نوازشریف اور وزیردفاع خواجہ آصف سن لیں کہ ہم قوم کو پاناما کیس بھولنے نہیں دیں گے۔\r\n\r\nاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ پاناماکیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو لیکن آج کیس کی سماعت نہ ہونے پر مایوسی ہوئی لیکن ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔\r\n\r\nعمران خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کمیشن بنانے کی ضرورت ہی نہیں اب وقت گزر گیا اب یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور امید ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے یہی بنچ اس کیس کو سنے گا آئندہ کیس کی سماعت نئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوگی، اب ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی، قوم نے کسی بھی کیس میں اتنی دلچسپی نہیں لی جتنی پاناما کیس میں لے رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاناما کیس کا جتنا جلدی ممکن ہو فیصلہ ہوجائے کیوں کہ اس کیس کے فیصلے سے پتہ چلے گا کہ ملک میں طاقتور کے لئے بھی قانون موجود ہے۔\r\n\r\nچئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فکر نہ کریں فوم جلدی بھول جائے گی لیکن میں وزیر اعظم نواز شریف اور خواجہ آصف کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ قوم کو کسی بھی صورت کیس کے حوالے سے بھولنے نہیں دیں گے اور نوازشریف سے جواب طلب کریں گے، ہماری تمام توجہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس پر تھی لیکن اب ہمیں وقت مل گیا ہے ہم عوام کے پاس جا کر اس کیس کے حوالے سے بتائیں گے۔\r\n\r\nعمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما سے پہلے مریم نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سے باہر ہماری کوئی جائیداد نہیں اور پھر پاناما میں انکشاف کے بعد ان کو یہ جائیداد ماننی پڑی، وزیراعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں، نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ منی ٹریل کے دستایزات ہمارے پاس موجود ہیں ان ہی دستاویز پر ایف بی آر نے نوٹس بھی جاری کیے لیکن عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ پرانا ریکارڈ کہاں سے لائیں، وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں بیان سیاسی تھا، عدالت میں کاروبار کے لئے پرچی سسٹم کی بات کی گئی سب جانتے ہیں کہ حوالہ اورہنڈی میں پرچی سسٹم ہوتا ہے۔\r\n\r\nعمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وزیراعظم بن کر پیسا بنایا اور اسے بیرون ملک بھجوایا آج بھی آئی سی آئی جے کہتی ہے کہ دستاویز سچ ہیں اگر یہ آئی سی آئی جے کی دستاویز نہیں مانتے تو اسے قانونی نوٹس کیوں نہیں بھیجا اب حکمران تسلیم کرلیں کہ ان کی جائیداد ملک سے باہر ہے اور پیسہ باہر بھیجنے میں منی لانڈرنگ کی گئی قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ پاناما لیکس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔\r\n

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */