پاناما کیس؛ تحریک انصاف نے کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے متوقع کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔\r\n\r\nچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنا کیس پیش کردیا ہے اور اس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے، عدالت اس حوالے سے کیس کا جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا، پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے۔\r\n\r\nچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں چاہتے کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ کہے کہ ہمیں نہیں سنا گیا۔ اگر فیصلہ دیا کہ دستاویزات درست ہیں تو دوسرا فریق کہے گا صفائی کا موقع نہیں ملا، کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ کیس ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ریٹائر ہورہا ہوں، فل کورٹ ریفرنس کے بعد کسی بینچ میں نہیں بیٹھوں گا، پاناما کیس کی سماعت ازسرنو ہوگی۔\r\n\r\nواضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے متعلق ٹی او آر پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔\r\n

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */