زندگی کے میلے میں - حنا تحسین طالب

زندگی کے میلے میں \nوقت کے جھمیلے میں\nآرزو کی دلدل میں\nنفس کی کشاکش میں\nہ\0\0اتھ چھوٹ جاتے ہیں \nرشتے ٹوٹ جاتے ہیں\nکون یہاں پڑتا ہے\nخیر و شر کے جھنجٹ میں\nجب نصیب لے جائے\nکہکشاں کے جھرمٹ میں\nکس کو یاد رہتا ہے\nدشت کی مسافت میں\nمشکلوں کی راہوں میں\nکس نے وفا نبھائی تھی\nکس نے ساتھ چھوڑا تھا\nجب خمار ڈھلتا ہے\nتب شعور آتا ہے\nکون مطلبی تھا یہاں \nکون یہاں اپنا تھا\nتب سمجھ میں آتا ہے\nزندگی کی راہوں میں\nکہکشاں کے جھرمٹ میں\nکس کو ساتھ رکھنا تھا\nکس کو بھول جانا تھا\nکس سے سرسری تعلق\nکس سے دل لگانا تھا

Comments

حنا تحسین طالب

حنا تحسین طالب

حنا تحسین طالب کا تعلق کراچی سے ہے۔ درس و تدریس کے شعبے سے وابسته ہیں۔ بنیادی طور پر سپیکر ہیں اور اسی کو خاص صلاحیت سمجھتی ہیں۔ دلیل کی مستقل لکھاری ہیں

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */