عام آدمی، سو لفظی کہانی - ڈاکٹر عمارہ فیاض

آپ کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر کل اسی کمرے میں بیٹھتے ہیں آپ کل آجانا۔ \nمجھے دوائی لکھ دیں۔\n دوا لکھنے کے ل\0یے مکمل تشخیص ضروری ہے ۔ پھر ماہر ڈاکٹر کی خدمات چاہیے ہوں گی۔ \n مریض مر جائے تو کون ذمہ دار ہے؟\nاگر ابھی تکلیف زیادہ ہے تو ایمرجنسی چلے جائیں۔ کل تفصیل سے کروانا۔\n(اپنی پسندیدہ گالیوں میں سے انتخاب کرتے ہوئے) مجھے نام بتاؤ، میں نواز شریف کے پاس جاؤں، اس نے کیوں بھرتی کیا تم لوگوں کو۔\n آپ سرکار تک جا سکتے تو یہ نوبت نہ آتی\nپاؤں پٹخ اور دروازہ مار کے اپنی بےبسی کا رونا روتے وہ رخصت ہو گیا.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */