وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ\nدھرنا دینے اور شہر بند کرنے سے جمہوریت کو خطرہ ہے،\nطالبعلموں کا تعلیمی حرج ہوتا،\nشہریوں کی نظام زندگی مفلوج ہوتی ہے،\nملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔\nاگلے روز ٹیلی وژن پر خبر سنی کہ\nایک سیاسی جماعت کے جلسے کو روکنے کے لیے\nوزیراعظم کے حکم پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے\nشہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا،\nنہتے شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور\nاُن پر شیلنگ کی گئی،\nشہر کو سیل کردیا،\nتمام تعلیمی ادارے ہفتے کے لیے بند کردیے گئے۔
نرم و نازک جمہوریت - ثقلین مشتاق

تبصرہ لکھیے