پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آن لائن درخواست کا طریق کار - ناصر علی

ناصر علی حکومت پاکستان نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل نہایت آسان بنا دیا ہے۔ اگر آپ کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے یا اس کے ختم ہونے میں سات یا سات سے کم مہینے باقی ہیں تو اب آپ گھر بیٹھے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔\n\nیہ خبر بیرون ملک پاکستانیوں خصوصاً خلیجی ممالک میں رہنے والوں کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ اس کا طریقہ درج ذیل ہے.\n\nدرخواست دینے سے پہلے تمام متعلقہ اسناد سکین کرکے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرلیں۔\nضروری متعلقہ اسناد میں ایک آپ کے قومی شناختی کارڈ کی نقل اور دوم آپ کے پرانے پاسپورٹ کے پہلے دو صفحات کی فوٹو کاپی ضروری ہے۔\n(اقلیتوں کے لیے ایک تصدیق شدہ فارم اور سرکاری ملازمین کے لیے این او سی کا ہونا ضروری ہے)\nتصویر کے متعلق درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔\nتصویر کا بیک گراؤنڈ سفید ہونا ضروری ہے۔\nتصویر چھ ماہ سے زیادہ پرانی نہ ہو۔\nتصویر کسی ماہر فوٹو گرافر سے کھنچوائیں اور وہیں سے پرنٹ کروالیں۔\nکپڑوں کا رنگ سفید نہ ہو تو بہتر ہے۔\nتصویر کا سائز 35x45mm ہو۔\nتصویر 5 ایم بی سے زیادہ نہ ہو۔\nفارمیٹ JPG/JPEG ہو۔\nعینک پہن کر تصویر نہ کھنچوائیں۔\nٹوپی یا چادر سے سر ڈھانپنے کی اجازت ہے لیکن چہرے کے ایک طرف سے دوسری طرف تک اور ٹھوڑی کے نچلے حصہ سے ماتھے تک پورا چہرا واضح نظر آنا چاہیے۔\nفنگر پرنٹ:\nانگلیوں کے نشانات یا فنگر پرنٹ کے لیے مخصوص فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ کروا لیں۔\nفارم پر دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں کے دس انگلیوں کے لیے الگ الگ خانے موجود ہیں۔ جن انگلیوں کے خانے میں NOT REQUIRED لکھا ہے، وہاں کوئی نشان نہ لگوائیں۔ صرف ان خانوں میں مخصوص چار انگلیوں کے نشانات لگوائیں جن کے فنگر پرنٹس طلب کیے گئے ہیں۔\nانگلیوں کے نشانات صاف اور واضح ہوں۔ نشانات خانے کے بالکل درمیان میں اور لمبائی کے رخ پر سیدھے ہوں۔\nدھندلے نشانات ریجیکٹ ہو جائیں گے۔ کاغذ پر سیاہی بھی نہ پھیلنے پائے۔\nیہ عمل مکمل کرنے کے بعد فارم کو سکین کرکے کمپیوٹر میں محفوظ کر لیں۔\nسکین کرتے وقت خیال رکھیں کہ آپ کے سکینر کی ریزولوشن سیٹنگ 600dpi ہو۔ فارم کے سکین شدہ فائل کو JPEG فارمیٹ میں رکھیں اور Gray Scale کا آپشن سلیکٹ کیا ہوا ہو۔\nاپ لوڈ کی جانے والی فائلز کی زیادہ سے زیادہ سائز کے متعلق ہدایات۔\nپاسپورٹ/ شناختی کارڈ فوٹو کاپی 1MB\nفنگر پرنٹ فارم 3MB\nتصویر 35x45 mm ۔ 6MB\n\nآن لائن درخواست سے متعلق تمام معلومات ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے۔\nhttp://onlinemrp.dgip.gov.pk

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */