بلو ٹوتھ، سالگرہ اور وہ - بن یامین

فون کی گھنٹی بجی۔ اس نے فون اٹھایا۔\nدوسری طرف کی آواز سن کر سماعت پر یقین نہیں آیا۔\n”سالگرہ مبارک“ دوسری طرف سے آوازآئی۔\nمیں اس کو یاد ہوں\0، میری سالگرہ کا دن اس کو یاد ہے۔ \nدل کی دھڑکنیں اچانک تیز ہوگئیں۔\n”تم کو یاد ۔۔۔۔۔۔۔“\nاپنی بات مکمل نہ کرپائی تھی کہ دوسری طرف سے اس نے بات کاٹ کر کہا۔\n”میں ہائی وے پر گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا کہ موبائل فون پر فیس بک کا میسیج آیا کہ تمہیں برتھ ڈے وش کردوں۔ اب گاڑی چلاتے وقت ٹائپ کیا کرتا، سوچا کال ہی کردوں۔ نیا بلو ٹوتھ بھی ٹیسٹ ہوجائے گا۔ آواز تو صحیح آرہی ہے نا۔“\nرندھی ہوئی آواز میں اس نے پتہ نہیں کیا، جواب دیا، جس کو وہ خود بھی نہ سمجھ سکی۔