یہ ایک شخص نہیں، قومی وقار کی علامت ہے - زبیر منصوری

زبیر منصوری دیکھو!\nیہ ایک شخص نہیں ایک علامت ہے۔\nاور اگر تم اس سطح پر اترو گے تو پھر بات بہت دور تک جائے گی۔\nکیونکہ تم نے کسی ایک انسان کے ساتھ اپنی یہ اوقات نہیں دکھائی بلکہ ایک ملک، ایک قوم اور ایک اہم پاکستانی ادارے کی توہین کی ہے.\nتم شاید بھول رہے ہو، یہ قوم ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے، حمیت و غیرت کی تاریخ اور اس کی تاریخ شروع ہوتی ہے اسلام سے.\nدیکھو!\nوہ بھی ایک سپہ سالار ہی تھا جس نے 17 برس کی عمر میں تمہارے راجہ کو جہنم رسید کیا تھا، بات کیا تھی؟\nبات ایک بہن کی توہین ہی تھی نا؟\nوہ بھی ایک سپہ سالار ہی تھا جس نے سومنات کو زمین کی دھول چٹائی تھی. یاد ہے نا؟\nوہ بھی سب سپہ سالار ہی تھے، ہند کی سرزمین پر ہزار سال تک جن کے گھوڑے دوڑتے اور ایسے تھپڑ رسید کرتے رہے. بھول گئے کیا؟\n\n14141534_10209859179983990_8190880464503623116_n دیکھو!\nسپہ سالاروں اور لیڈروں کے سا تھ تو سب ہی رعایت برتتے ہیں، کیوں؟ کیوں کہ وہ قوم اور قومی وقار کے نمائندے ہوتے ہیں۔\nلیکن اگر تم اس سطح تک اترو گے تو پھر یاد رکھو، مودی کے منہ پر وہ اصل تھپڑ پڑے گا جس سے جلد کے اندر کا خون چہرے سے رسنے لگے گا، جیسا کہ ایک ہزار سال تک رستا رہا ہے، اس کے لیے بھی تیار رہو!\nرہا کشمیر تو مکار برہمن تم ان کی روحوں کو ہم سے جدا نہ کر پائو گے، ان کے دل ہمارے ساتھ دھڑکیں گے، ان کی ہوائیں ہماری طرف چلیں گی، ان کے دریا اسی طرف بہیں گے.\nبے شک لب پر ڈالو تالے طوق و سلاسل پہنائو\nفکر کو کیسے قید کرو گے تم اپنی زنجیروں میں\nاور ہاں ہمارے اختلاف، ہمارے اندرونی معاملے ہیں اور گھر میں جو بھی ہو، اس سے دشمن کو خوش نہیں ہونا چاہیے۔\nپاکستانی قوم تم جیسوں کے مقابلے میں اپنے سپہ سالار اور اپنی فوج کے ساتھ ہے۔\nبہتر ہے کہ اخلاقیات کی کچھ حدیں طے کر لو ورنہ بات نکلی تو بات دور تک جائے گی اور پھر شاید سمیٹی بھی نہ جائے۔

Comments

زبیر منصوری

زبیر منصوری

زبیر منصوری نے جامعہ منصورہ سندھ سے علم دین اور جامعہ کراچی سے جرنلزم، اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی، دو دہائیاں پہلے "قلم قبیلہ" کے ساتھ وابستہ ہوئے۔ ٹرینر اور استاد بھی ہیں. امید محبت بانٹنا، خواب بننا اوربیچنا ان کا مشغلہ ہے۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ورکشاپس کروا چکے ہیں۔

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.