کارٹونز؛ بچوں کی تفریح اور تربیت - عائش جدون

’’مجھے ڈورے مون والا بیگ چاہیے‘‘\n غلطی سے ابا حضور کوئی اور کریکٹر اٹھا لائے اور برخوردار نے شور مچا دیا ’’بابا مجھے یہ نہیں چاہیے تھا.‘‘\nآخر جب ڈورے مون کی شکل نظر آئی تو گھر میں سکون آیا.\n\n’’بابا میں نے غباره لینا ہے.‘‘\nدل کی شکل کا بنا غبارہ جب ہاتھ میں آیا تو روتی آواز میں جواب ملا \n’’نهیں مجھےچٹکی کی شکل والا غبارہ چاہیے.‘‘\n\n’’مجھے موٹو پتلو کارٹون دیکھنے ہیں.‘‘\nچار سالہ بچہ ہے، اسے کیا سمجھ یہی سوچ کر پنک پینتھر لگا دیے گئے. جوابا بچے نے غصے میں سکرین کو مکا دے مارا اور چنگھارٹی آواز میں بولا\n’’میں نے موٹو پتلو کہا تھا، یہ کیا لگا دیا.‘‘\n\nجو میوزک کو حرام سمجھتے ہیں وه بھی’’بچہ تنگ کرتا ہے‘‘ کا بہانہ تراش لیتے ہیں لہذا کمرہ میوزک والے ہندی کارٹون کے فلمی مناظر دکھا رہا ہے\n\n’’اففففففف یہ بچہ کیا پھرکی کی طرح گھوم رہا ہے، ناراض ہے کیا؟‘‘\nوالده ہنس کر ’’نہیں نہیں یہ بھیم والے کارٹون دیکھتا ہے، بس اس لیے اس کی نقل اتارتا رہتا ہے۔ بیٹا آپی کو بتاؤ ذرا چھوٹا بھیم کیسے کرتا ہے؟‘‘ \nاور بچے کی الٹی سیدھی حرکات شروع.\n\nیہ ان مناظر میں سے چند ایک ہیں جو میں اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہوں اور اس بنیاد پر میرا خیال ہے کہ انسان کی شکل کے بجائے صرف کارٹون والی شکل گردن پر لگانا باقی ہے، باقی حرکات و سکنات اور جملے سب ہمارے بچوں میں آچکے ہیں.\n\nبچوں پر مکمل پابندی لگا کر انھیں کارٹونز سے دور نہیں رکھا جا سکتا. دوست اور کزنز جب کارٹون کا تذکرہ کریں گے تو لامحالہ بچے کے دل میں بھی تجسس پیدا ہوگا، گھر میں پابندی ہوگی تو چھپ چھپا کے کہیں نہ کہیں سے شوق ضرور پورا کرے گا تو کیوں نہ بچے پر ایک ناممکن چیز کی پابندی لگانے کے بجائے اسے اس کا متبادل دے دیا جاۓ.\n\nیہ تو سب مانتے ہیں کہ بچوں کے ذہن صاف سلیٹ کی مانند ہوتے ہیں، جو دیکھیں گے نقش بھی رہے گا اور پھر تمام عمر وہی پسندیدہ بھی. یہ کچھ کارٹون لنکس ہیں جو ہمارے گھر میں بچے بڑے سب شوق سے دیکھتے ہیں. اس کے دو فوائد میں نے دیکھے ہیں۔ ایک تفریح کی تفریح اور دوسرا آہستہ آہستہ بغیر سکھلائے عربی کی سمجھ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ کارٹون دلچسپ بھی ہیں اور تربیتی بھی. ایک سیریز اردو ہندی مکس ’’عبدالباری‘‘ کے نام سے ہے جس میں روزمرہ دعائوں کی نسبت سے کارٹون بنائے گئے ہیں۔ اور ایک عربی سیریز ہے ’’حامل المسک‘‘ کے نام سے جس میں مختلف قرآنی آیات کے اسباق دکھا کر کارٹون بنائے گئے ہیں۔ یہ سب ہیں تو عربی میں لیکن جب ناسمجھ بچے ہندی اور انگلش دیکھ اور ان کی حرکات سے کہانی سمجھ سکتے ہیں تو عربی کیوں نہیں؟ بس کچھ وقت مخصوص کریں، یہ نہ ہو کہ ان کا نشہ لگ جائے اور باقی سب کام ٹھپ ہو جائیں۔ پہلے خود دیکھیں اور ان میں سے جو مناسب لگیں وہ بچوں کو دکھائیں۔ یہ کام مشکل ضرور لگے گا لیکن بچوں کی تفریحی تربیت کرنے کے مقابل کچھ مشکل نہیں۔\n\nعبدالباری سیریز\nhttps://www.youtube.com/user/moralvision/videos\n\nحامل المسک\nhttps://www.youtube.com/channel/UCzyZr4G2Dn2PKZnpxkU4Zsw/videos\n\nوصیت ابی (اس کارٹون میں ایک بچے کی عزم و ہمت کی داستان ہے جس میں وہ اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ مل کر ان کی وصیت پوری کرتا ہے اور ایک بحری ڈاکو اس کی وجہ سے سیدھی راہ پر آتا ہے۔)\nhttps://www.youtube.com/watch?v=MqbB2B-y5i4\n\nابطال العائدون (یہ چند چھوٹے جانوروں کی بہادری کی داستان ہے جو جنگل کے بھیڑیوں کا مقابلہ کرتے، اپنے محسن کے اہل خآنہ کو کس طرح بچاتے ہیں اور کس طرح ان کے اندر شامل ایک جاسوس ان کی جڑیں کاٹتا ہے۔ مزاح،خوف اور بہادری کی داستان لیے کارٹون)\nhttps://www.youtube.com/watch?v=yFS99Yhi8SE\n\nمحمد فاتح مراد ثانی (مشہور اسلامی کمانڈر پر بنے کارٹوں جو اندلس کی تاریخ کے ایک رخ سے پردہ اٹھاتے ہیں)\nhttps://www.youtube.com/watch?v=KX-9a_C3lKg\n\nطارق بن زیاد کی زندگی پر بنے کارٹون "فتح الاندلس"\nhttps://www.youtube.com/watch?v=GFXxTuUAj0k\n\nاور یہ ایک ویب سائٹ ہے جس پر کارٹونز کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ بس یہ دھیان رہے حوصلے حوصلے سے دیکھنے ہیں تاکہ سٹاک طویل عرصہ چل سکے\nhttp://www.alsalafway.com/cms/multimedia.php