جناب عامر لیاقت صاحب! ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

عاصم اللہ بخش جناب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین صاحب !\nآج آپ نے اپنے روایتی مہمل انداز میں اپنے تئیں ایک اور معرکۃ الآراء کالم لکھ مارا.... اور چھاپنے والوں نے چھاپ بھی دیا.\nتاہم آج کا کالم محض ایک فرد کی توہین اور تضحیک نہیں تھا. یہ ایک قوم کی تذلیل تھی جس پر آپ نے اپنے قلم کو رواں کیا. آپ کی اس حرکت کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کیا جا سکتا. آپ کو اس کا جواب دینا ہوگا.\nآپ کو یہ حق کس نے دیا صاحب کہ آپ نمائندگی کے نام پر اس قوم کو بدنام کریں جس کو برصغیر تہذیب اور تمدن کی علامت کے طور پر جانتا آیا ہے؟ جس سے اس ملک کے باسی اس قدر متاثر تھے اور پاکستان بنانے میں اس کی جدوجہد کے اتنے قدردان کہ ان کی زبان کو اس ملک کی قومی زبان بنا دیا. سب کو کہا گیا یہی زبان ہماری زبان ہے. بنگال ناراض ہوا، احتجاج کیا لیکن قائداعظم نے کہا زبان تو اردو ہی ہو گی، حالانکہ خود قائداعظم کو جتنی اردو آتی تھی ہم سب جانتے ہیں. اس کے باوجود آپ جیسے "ہمدردوں" نے "اردو بولنے والے" کی اصطلاح ایک سیاسی نعرہ کے طور جاری فرمائی دریں حالیکہ آج پورا پاکستان اردو بولتا ہے.\nیعنی حالی، غالب اور میر کی نمائندگی آپ کریں گے؟ اس قدر حرماں نصیبی ان غریبوں کی؟\n\nعامر صاحب !.\nتعصب کے اس ٹھیلے کو ایک طرف رکھیے اور اس قوم پر رحم کیجیے جس کے آپ چیمپئن بنے ہوئے ہیں، تعلیم، تہذیب اور تمدن کے علمبرداروں کے ساتھ یہ ظلم مت کیجیے.\nسیاست کرنا ہے تو سیاسی معاملات پر کیجیے. نفرت کو سیاست مت بنائیے.\nپنجاب تعصب رکھےگا؟ جس نے اپنی زبان تک بھلا دی اردو کے واسطے کہ ہم مہذب زبان بولیں گے، مہذب زبان پڑھیں گے، وہ متعصب ہوں گے؟\nسندھ والے متعصب ہوں گے جنھوں نے اپنی دھرتی خالی کر دی اپنے بھائیوں کے لیے؟\n\nآپ کا کیس بہت کمزور ہے. اس کو اسی طرح لڑنے کی کوشش کریں گے تو ہار جائیں گے. یہ 1986ء نہیں 2016ء ہے. اگر اردو بولنا ہی معیار ہے تو پھر اطلاع ہو کہ آپ کی "قوم" 20 کروڑ کی تعداد میں بستی ہے اس ملک میں. اس کو ساتھ ملا کر اپنی آواز کو توانا اور قوی کریں. یہ وہی ہیں جو آپ کے پروگرامز کو ان کے معیار سے قطع نظر دیکھتے اور کامیاب بناتے ہیں.\nاپنی چھوٹی سی سیاست کے لیے اس گروہ کی تحقیر مت کیجیے جس کا "نمائندہ" بننے کا آپ کو ان دنوں اچانک سے شوق چرایا ہے. ان کو باقی ہموطنوں کے سامنے صف آراء مت دکھائیے. آپ کی مہربانی !

Comments

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کی دلچسپی کا میدان حالاتِ حاضرہ اور بین الاقوامی تعلقات ہیں. اس کے علاوہ سماجی اور مذہبی مسائل پر بھی اپنا ایک نقطہ نظر رکھتے ہیں اور اپنی تحریروں میں اس کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں.

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

  • MQM ki taraf se next governorship k lalach ne isy andha kr diya he...\r\naik sahb ne FB py in k "keeray" wale colom k hawale se apni na-pasandeedgi ka izhar krty howe likha k un ki sharsfat ijazat nhn deti k WO aisi ghaleez guftgu logo'n k parhnay ka mujab baney..\r\njb me ne WO colom parha to andaza huwa un sahab ki bat me zra b mubalgha na that q k us colom ko parhty huwe b ek muhazzab shakhs sharam se pani pani ho jaye...

  • آپ نے بالکل درست لکھا ہے ... یہ گھٹیا لوگ اردو کے نمائندے نہیں بلکہ اردو کے نمائندے پروفیسر غفور احمد شاہ احمد نورانی ،ڈاکٹر عبدالقدیر وغیرہ ہیں ۔۔۔