کارٹون ہی تو ہیں - رضوان اسد خان

رضوان اسد خان اچھا تو آپ بہت مصروف رہتے ہیں؟ بیگم صاحبہ بھی جاب کرتی ہیں؟ تو بچوں کی دیکھ بھال؟\nجی کیا فرمایا؟\nسکول، ٹیوشن اور قاری صاحب سے فارغ ہو کر ٹی وی پر کارٹونز دیکھتے ہیں؟\nکمپیوٹر گیمز کے بھی شوقین ہیں؟\nکارٹون چینلز کے سوا باقی سارے چینلز بلاک کر رکھے ہیں؟\nبہت خوب..!!\nیعنی تربیت کی طرف سے مکمل بے فکری..!!\n\n"کارٹون ہی تو دیکھتے ہیں ناں. اب کیا وہ بھی بند کر دیں؟ قید کر دیں انھیں؟\nآپ چاہتے کیا ہو؟!!"\n\nجناب، میں تو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر اب تک آپ بچوں میں "وشواس"، "شکتی"، "دھرم"، "سندر" وغیرہ جیسے ہندی الفاظ سے پریشان تھے تو خاطر جمع رکھیے.\nبہت جلد آپکا بیٹا آپ سے آ کر پوچھے گا کہ،\n"بابا، کیا میں اپنے دوست کاشف سے شادی کر سکتا ہوں؟"\nاور ہو سکتا ہے کہ آپکا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے..!!\nاور آپ سوچیں کہ میرے بچے تو صرف کارٹون ہی تو دیکھتے ہیں..!!\n\nتو محترم سنیے،\n2014 میں کارٹون سیریز "کورا" (Kora) میں دو لڑکیوں کے درمیان بوس و کنار کا\nمنظر دکھانے کے بعد،\n"نکلوڈین" (Nickelodeon) چینل والے، جو آپ کے بچوں کی "دایا" یا "نینی" کا\nکردار ادا کر رہے ہیں،\nاسی ہفتے\n"دی لاؤڈ ہاؤس" (The Loud House)\nنامی کارٹون سیریز میں،.\nجی ہاں، تاریخ میں پہلی بار کسی\n"بچوں کی" "کارٹون سیریز" میں\nایک "گے کپل"(Gay Couple)\nیعنی دو شادی شدہ مردوں کو ایک بچے کی تربیت کرتا دکھانے جا رہے ہیں.!!!\nاور یقین کریں کہ وہ بچہ صرف ایک کارٹون کردار نہیں بلکہ میرا اور آپ کا حقیقی بچہ ہوگا..!!!

Comments

رضوان اسد خان

رضوان اسد خان

ڈاکٹر رضوان اسد خان پیشے کے لحاظ سے چائلڈ سپیشلسٹ ہیں لیکن مذہب، سیاست، معیشت، معاشرت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادب، مزاح میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور ان موضوعات کے حوالے سے سوالات اٹھاتے رہتے ہیں

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.