میرے پیارےاردگان! رک جائو - زبیر منصوری

13495272_10209334159298801_2216135318695331631_nمیرے منہ میں خاک ! مگر مجھے صاف نظر آ رہا ہے کہ\nمسلمانوں کا ہر دلعزیز لیڈر طیب اردگان تیزی سے اس کھائی کی طرف لڑھک رہا ہے جہاں اس سارے انقلاب کے "منصوبہ ساز" اسے دھکیلنا چاہتے تھے.عین ممکن ہے کہ یہ انقلاب پلان ہی ناکامی کے لیے کیا گیا ہو.\nاردگان جسے مخالف کی لوز بال سمجھ بیٹھا ہے، وہ دراصل بالر کی "پلانڈ لوز ڈلیوری" تھی اور وہ چاہتا تھا کہ اردگان کریز سے باہر آ کر چھکا مارے اور بائونڈری پر پہلے سےموجود کھلاڑی اسے کیچ کر لے\nکارروائیوں کا پھیلتا دائرہ دراصل ترک معاشرے کی تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے. گلن کے حامیوں کو ہلکا، کم اور کمزور سمجھ کر اردگان مسلسل جس آگ میں ردعمل کا پیٹرول ڈال رہا ہے، وہ سب کچھ جلا کر خاکستر کر دے گی\nاردگان جو اب تک اپنوں پرایوں سب کا ہیرو تھا، وہ اب تیزی سے بس "اپنوں" کا ہیرو بن جائے گا. پھر یہ اندرونی فیکٹر، تقسیم، باہمی تصادم، اسرائیلی اثرات، کرد فیکٹر اور امریکہ کی چالیں، سب مل کر اردگان کے لیے ایسے مسائل کھڑے دیں گی جن کا کوئی حل نہیں ہو گا\nآہ ! بہادر آدمی کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ عموما ہر مسئلے کا حل جرات میں ڈھونڈتا ہے اور حکمت اور تحمل کسی کونے میں سمٹ کر اس کا منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں\nکوئی میرے اردگان کو روکے\nکوئی میرے اردگان کا ہاتھ پکڑے\nکوئی اسے سمجھائے کہ اللہ بھی اس وقت تک مدد کرتا ہے جب تک آپ اپنے فیصلوں کو اس کی رضا سے جوڑ دیتے ہیں. جب یہ اصول سے انا بننے لگیں یا شیطان کی اکساہٹ میں بہنے لگیں تو پھر وہ اکثر ہمیں وقت کے سخت گیر محتسب کے حوالے کر دیتا ہے، جس کا دیا ہوا سبق پھر کم ہی کوئی بھلا پاتا ہے\nرات کا یہ پہر ہے\nمجھے اردگان سونے نہیں دے رہا\nخدشات، خطرات، وسوسے، اندیشے\nکہیں ایسا نہ ہو جائے\nکہیں ویسا نہ ہو جائے\nکاش میں بھی خود کو آمادہ کر پاتا، کاش میں روکھی پھیکی امیدوں اور اللہ سے بے بنیاد خوش گمانیوں کے سہارے جی سکتا\nکب میں نے کہا تھا کہ مجھے حساس بنا دے\nاے میرے خدا مجھے کچھ اور سزا دے

Comments

زبیر منصوری

زبیر منصوری

زبیر منصوری نے جامعہ منصورہ سندھ سے علم دین اور جامعہ کراچی سے جرنلزم، اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی، دو دہائیاں پہلے "قلم قبیلہ" کے ساتھ وابستہ ہوئے۔ ٹرینر اور استاد بھی ہیں. امید محبت بانٹنا، خواب بننا اوربیچنا ان کا مشغلہ ہے۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ورکشاپس کروا چکے ہیں۔

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

  • Shyd esa nahi hay... Coup plotters attacked the parliament that was in session, and almost all the party had their representation there that was hurt. This particular act by coup plotters actually became the "binding force" for the nation. They are one. Gulenists are standing alone now. Agrreing to the point that Teyyip has to show control over nerves by all means.

  • ALLAH is sachau muslim leader Ko Ko aanch nahi and dega is Ko kamyaab kare ga hm sb Ko hr nimaz me khas Dua karni hogi in k liye KHADA nhihone dega sachai Ko dafan

  • آپکی دلیل میں وزن ہے . لیکن اللّه اردوگان کی حفاظت کرے اور اسکو اپنے نیک مقاصد پورا کرنے کی توفیق دے . آمین

  • 'اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ ہم جم کر کھڑے ہیں لیکن تکبر سے اکڑے ہوئے نہیں ہیں ، ہم صرف اللہ کے حضور جھکتے ہیں۔ '\r\nادرگان