زائد المیعاد ادویات سے منشیات کی تیاری - فیض اللہ خان

آج بڑے عرصے بعد ایک اچھی بلکہ ہولناک انکشافات پر مبنی اسٹوری پر کام کرنے کا موقع ملا۔ رینجرز نے لیاری سے امیر خاندان کے ایک نوجوان کو حراست میں لیا جو 'آئس' کے نشے میں مبتلا تھا ۔ اس کی معلومات پر ایک اور شخص حسین جس کا نام تھا پکڑا گیا اس دوران پیراسیٹامال، پیناڈول، وکس وغیرہ کے ڈرمز ملے۔ یہیں سے...