وائلن کی دھنیں اداس کیوں ہیں؟ - رضوانہ فاروق

فضا میں سر بکھرے، وہ آنکھیں بند کیے اپنی ٹھوڑی سے وائلن ٹکائے مہارت سے خوبصورت دھن سے پورے ماحول کو یکسو کیے ہوئے تھا۔ ایسے لگتا تھا پارک کا فوارہ اس کی لے پر فضا میں سفید موتی بکھیر رہا تھا۔ فرہاد ایک کنسرٹ کی تیاری میں مصروف تھا، اسے ریاضت کے لیے پارک کا یہ گوشہ پسند تھا۔ کبھی کبھار کوئی واک کرتے...