لاڑکانہ میں بلاول بھٹوزرداری کے محافظ نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاڑکانہ:
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے شہری کو قافلے کے راستے میں آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعویدار حکمرانوں کے پروٹوکول کے باعث جہاں آئے روز عوام کو ذلت وخواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں ان کے اس شاہانہ پروٹوکول کے باعث کہیں سڑک پر پھنسی ایمبولینس میں مریض جان کی بازی ہار جاتا ہے تو کہیں اسپتال کے باہر مریض تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے لیکن ان شہنشاہ اعظموں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اورسونے پہ سہاگہ ان کے محافظوں کے نزدیک تو عوام کی کوئی وقعت ہی نہیں ہوتی اوریہ حضرات بعض اوقات شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پروٹول قافلے میں شریک ان کے گارڈ نے شہری عامر لاڑک کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

فیس بک تبصرے

تبصرے

Protected by WP Anti Spam