پاکستان کا آبدوز سے کروزمیزائل ’’بابرتھری‘‘ فائرکرنے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:
پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’’بابرتھری‘‘ فائرکرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے کروز میزائل بابر 3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔