نئے سال کا نیا آفتاب – فرح رضوان

نئے سال کی آمد پران سب کے لیے دل سے دعا، جو اپنے رب کی، اور صراطِ مستقیم کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

نئے سال کا نیا آفتاب، کچھ اِس طرح سے طلوع ہو
کہ اُس کی اک اک کرن تیری قسمت کو ایسے اُجال دے

ایک ایسی جوت جگے کہ پھر,نہ اندھیری کوئ بھی رات ہو
تیرا ہاتھ تھامے وہ روشنی،جو کہ ظلمتوں سے نکال دے

کوئی ایسی تازہ ہوا چلے، جو سبھی دریچوں کو وا کرے
جو گھٹن بھی ہے تیری روح میں، اُس کیفیت سے نکال دے

تیری تشنگی کو جھنجھوڑ دے،تیری جستجو کو ابال دے
اور پھر ملے وہ جواب جو، کبھی پھر نہ کوئی سوال دے

یہ دعا ہے میری ترے لیے، تجھے ایسا کامل یقیں ملے
جو گماں کے بت سارے توڑ دے، تجھے جراتِ باکمال دے۔

فرح رضوان

فرح رضوان کینیڈا میں مقیم ہیں۔ خالق کی رضا کی خاطر اس کی مخلوق سے لگاؤ کے سبب کینیڈا سے شائع ہونے والے ماہنامے میں قریباً دس برس قبل عائلی مسائل پرلکھنا شروع کیا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے سلسلہ جاری ہے۔ دلیل کی مستقل لکھاری ہیں

فیس بک تبصرے

تبصرے

Protected by WP Anti Spam