اے میرے رب! – ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

اے میرے رب مجھے سیدھا رستہ دے دے. مجھے صراط مستقیم پر چلا دے. میرے ہر طرف سانپ بچھو پھنکارتے پھرتے ہیں.\r\nکانٹے دار زہریلی جھاڑیاں میرا دامن تھامے ہیں.\r\nگہرے مہیب گڑھے مجھے اپنے اندر سمونے کو بیتاب بیٹھے ہیں.\r\n\r\nاے خدا، اے خدا، اے خدا\r\nمجھے سیدھا راستہ دکھا دے.\r\n اے میرے پیارے اللہ!\r\nمجھے اس سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق بھی اپنے کرم سے عطا فرما دے.\r\n میرے رحمن و رحیم!\r\nمجھ پر کرم کر، مجھے انگلی پکڑ کر اس سیدھی راہ پر گامزن کر دے.\r\nچکاچوند روشنیوں سے اٹے اندھیرے رستوں کا مسافر نہ بننے دے جن کا انجام رسوائی اور ذلت ہے. \r\nمجھے اپنی راہ میں خاص کر لے. \r\nمجھے اپنی طرف آنے والے سیدھے سایہ دار ٹھنڈے میٹھے راستے کا راہی بنا دے، جہاں قدم قدم پر شجر سایہ دار ملیں اور نخلستانوں کی بہار ملے.\r\n\r\nاے رب ذوالجلال !\r\nمجھے اپنے پیاروں کا پیارا بنا دے . \r\nمجھے اپنے دوستوں کا دوست بنا دے.\r\n مجھے اپنے دشمنوں کا دشمن بنا دے.\r\n مجھے اپنی حفاظت میں لے کر مامون کر دے.\r\n\r\nمیرے اللہ!\r\nمجھے نار جہنم سے آزادی دے دے. \r\nمیرے جو اعمال مجھے بھسم کر دینے والی آگ کی طرف لیے جاتے ہیں، ان اعمال بد سے مجھے دور کر دے، میرے دل میں ان کے لیے کراہت اور حقارت بھر دے. میرے گناہوں پر میری پکڑ نہ کرنا. میری خطاؤں کو درگزر کرنا . \r\n\r\nمیرے اللہ!\r\nمیرے لیے نیک اعمال آسان کر دے اور ہر نیکی کا کام مجھ سے سانس لینے کی طرح آسانی سے خود بخود سرزد ہونے لگے.\r\nمجھے اپنے کنبے کے لیے فائدہ مند بنا دے.\r\nمجھے اپنی مخلوق کا بھلا چاہنے والا بنا دے . \r\nمیں آپ کی اور آپ کے حبیب پاک ص کی نام لیوا ہوں. مجھے ایمان پر سلامت رکھنا اور ایمان کی سلامتی پر موت دینا.\r\n\r\nمیرے اللہ !\r\nمجھے دنیا میں ایسے کام کر جانے کی توفیق دے جو تیری مخلوق کے لیے منفعت بخش ہوں، اور میرے ماں باپ، میرے خاندان اور میری اولاد کے لیے صدقہ جاریہ بنیں.\r\n\r\nمیرے اللہ!\r\nمیرے اعلانیہ اور پوشیدہ گناہ معاف فرما دے، اور روز قیامت اپنے حبیب پاک ص کے سامنے ایک بہترین امتی کی حیثیت سے سرخرو فرمانا. \r\nمجھے اپنی عطا کردہ نعمتوں کا بہترین شکر ادا کرنے والا بنا دے. روز قیامت میں اور میرے نامدار اپنے والدین کی خدمت اور اپنی اولاد کی بہترین تعلیم و تربیت کرنے کی وجہ سے آپ کی اور آپ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے حقدار ٹھہریں.\r\n\r\nاے میرے اللہ!\r\nپوری دنیا کے تمام مسلمانوں کی سختی دور فرما دے.\r\n\r\nاے اللہ اے رحیم اے کریم! \r\nروز آخر تک آنے والے تمام انسانوں کو ایمان کی دولت سے سرفراز فرما.\r\nہم سب کے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو معاف فرما دے رب کریم \r\nسبحان اللہ وبحمدہ \r\nسبحان اللہ العظیم \r\n\r\nاللھم صل علی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید \r\nاللھم بارک علی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید \r\n

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

دل میں جملوں کی صورت مجسم ہونے والے خیالات کو قرطاس پر اتارنا اگر شاعری ہے تو رابعہ خرم شاعرہ ہیں، اگر زندگی میں رنگ بھرنا آرٹ ہے تو آرٹسٹ ہیں۔ سلسلہ روزگار مسیحائی ہے. ڈاکٹر ہونے کے باوجود فطرت کا مشاہدہ تیز ہے، قلم شعر و نثر سے پورا پورا انصاف کرتا ہے-

فیس بک تبصرے

تبصرے

Protected by WP Anti Spam