آئیے قرآن کے طرف – آصف محمود

ہمارے قانون دان دوست ولی خان بتایا کرتے تھے کہ جہاد افغانستان کے شروع کے دنوں کی. بات تھے ان کے بڑوں بزرگوں کے گاءوں میں ایک رات آواز آئی : میں اللہ بول رہا ہوں اے بستی والو اٹھو اور کمیونسٹوں اور سویت یونین کے خلاف جہاد شروع کرو. \r\nآدھی بستی مروا کر عشرے بعد پتا چلا وہ تو کسی نے لاوڈ سپیکر لگا کر بستی والوں کا استحصال کیا تھا. \r\nشعبہ قانون کے نامور استاد محترم جناب عمران احسن خان نیازی صاحب بے پوچھا : کیا بستی والے اتنے ہی سادہ تھے؟ \r\nولی خان نے جواب میں کہا جی سر اس سے بھی زیادہ. جب پہلی بار بستی میں فوجی ٹرک آیا تو لوگوں نے اس کے آگے چارہ ڈال دیا کہ کوءی نئی قسم کا جانور آیا ہے. \r\nسماج کی پست شعوری سطح کا انجام لازم ہے کہ استحصال کی صورت میں نکلے. \r\nامور دنیوی میں استحصال سے بچنے کے لیے تعلیم اور شعور حاضر ضروری ہے. \r\nاور دینی امور میں استحصال سے. بچنے کے لیے لازم ہے کہ قرآن کھولیے اور پڑھیے دین کیا ہے اور اس کا آپ سے تقاضا کیا ہے. \r\nمی دو سال قبل گھر بنوا رہا تھا تو سینٹری کا کام کرنے والے ر شید خان نے کہا صاحب ہر وقت پڑھتے رہتے ہو کبھی قرآن بھی کھول کر پڑھ لیا کرو. \r\nاس مشورے پر جب بعد میں عمل کیا تو الجھنیں ایک ایک کر کے دور ہونا شروع ہو گئیں. ہو دفعہ نئی بات سمجھ میں آءی. ہر بار کچھ نیا ملا. \r\nقرآن میں کیا ہے جب تک اس کا علم نہیں ہے سب مایا ہے. ہمیں احترام کے نام پر قرآن سے دور کر دیا گیا ہے. اسے ہم نے گھر کے سب سے اونچے مقام. پر رکھ چھوڑا ہے. اسے وہاں سے اٹھا ءیے. اپنے سٹڈی ٹیبل پر رکھیے. اسے پڑھیے. اور بار بار پڑھیے. جب جب ضرورت ہو اس سے رہ نمائی لیجیے. \r\nڈاکٹر عاصم اللہ بخش نے ایک نسخہ مجھے عنایت فرمایا تھا. اس نسخے کا کمال یہ ہے کہ جسے عربی کی شد بد نہیں اسے بھی ایک ایک لفظ کا ترجمہ یوں سمجھ آتا ہے کہ مزہ آ جاتا ہے. \r\nآپ لمبے سفر پر جا رہے ہیں تو اپنی گاڑی میں با ترجمہ قرآن کی ڈی وی ڈی لگا لیجیے. آپ پر نءے جہان آشکار ہونا شروع ہو جائیں گے. \r\nلیکن اگر آپ اپنا تعلق قرآن سے نہیں جوذ سکتے تو یاد رکھیے یہ اعلی حضرت یہ مولانا صاحب یہ پیر طریقت یہ خطیب اعظم یہ لمبے لمبے سابقوں لاحقوں والے ملا………. یہ کسی کام نہیں آئیں گے.\r\n

Comments

FB Login Required

آصف محمود

آصف محمود اسلام آباد میں قانون کی پریکٹس کرتے ہیں، روزنامہ نئی بات میں کالم لکھتے ہیں، روز نیوز پر اینکر پرسن ہیں اور ٹاک شو کی میزبانی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی صاف گوئی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں

Protected by WP Anti Spam