لیجیے خان صاحب! روڈ میپ تیار ہے – ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش یوم تشکر کا جلسہ/جشن ختم ہوتے ہی اسلام آباد کے جزوی لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہو جائیے اور بنی گالہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کو لاک ڈاؤن کر کے پشاور پہنچ جائیے. پھر سوا سال سے پہلے واپس نہیں آنا. سپریم کورٹ کا کام اپنی وکلا ٹیم کے حوالے رہنے دیں اور خود پشاور سے ان سے رابطے میں رہیں. اب یہاں آپ کا کوئی کام نہیں.\n\nپشاور میں مستقل ڈیرہ لگا کر حکومت کی کارکردگی بڑھانے کے لیے جو کر سکتے ہیں کر ڈالیے. یہ مشورہ آپ کو پہلے بہت بار دیا جا چکا ہے تاہم اس بار مشورہ وہی ہے لیکن اس کا ہدف مختلف ہے. اب کی بار معاملہ یہ نہیں کہ خیبرپختونخوا میں پرفارم کریں تاکہ مرکز میں بھی حکومت بنا سکیں. اب چیلنج بدل چکا. اب صوبائی حکومت کو اس لیے فعال اور معجزاتی بنائیں کہ اگلے انتخابات میں اس کے بھی لالے پڑنے والے ہیں.\n\nجن پر دو دفعہ چڑھائی کی، اور دیگر وہ جن کے سروں پر لفظی گولہ باری کے ایٹم بم پھوڑے، وہ لازماً بھرپور جوابی کاروائی کریں گے، متحد ہو کر. انہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑی، اتحاد بنانا پڑے، کسی گنگو تیلی کو وزیر اعلی بنانا پڑا. انہوں نے آپ کو نہیں آنے دینا.\n\nاس لیے ابھی سے فوکس کریں، پلان کریں اور عمل کریں. صوبہ کے ایک ایک حلقہ کو دیکھیں، امیدوار فائنل کریں، پارٹی کیڈرز کو فعال اور متحد کریں، ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں.\n\nگیم بدل چکی، انداز بھی بدلنا ہوگا. اب آپ نے دفاع کرنا ہے اور لشکر کشی دوسری پارٹی کرے گی.\nآپ اور آپ کے ووٹرز کے سامنے بہت بڑا چیلنج ہے.\nہوشیار باش …. !

Comments

FB Login Required

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کی دلچسپی کا میدان حالاتِ حاضرہ اور بین الاقوامی تعلقات ہیں. اس کے علاوہ سماجی اور مذہبی مسائل پر بھی اپنا ایک نقطہ نظر رکھتے ہیں اور اپنی تحریروں میں اس کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں.

Protected by WP Anti Spam